Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع

سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، سابق کپتان کوآئندہ ماہ دورہ زمبابوے میں پاکستان اے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان پاکستان اے ٹیم کے دورے پر بات چیت جاری ہے، معاملات طے پا جانے کی صورت میں اے ٹیم زمبابوے کی مہمان بنے گی، مجوزہ دورے کے دوران سلمان بٹ کے نام کا قرعہ بھی نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ لاہوراورواپڈا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق پہلے ہی سلمان بٹ کو اے ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ 6 سال بعد کرکٹ میں واپسی کے باوجود سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انھیں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی بجائے اے ٹیم کی طرف سے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔

About Admin

Check Also

basit ali

اگر 5 اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہوجاؤں گا، باسط علی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)باسط علی نے کہا کہ اگر 5اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: