Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سابق وزیر اعظم کی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت ، شریف خاندان نے نیب ریفرنسز کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیر اعظم کی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت ، شریف خاندان نے نیب ریفرنسز کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور ان سے نیب ریفرنسز پر مشاورت کی ہے، مشاورت کے بعد شریف خاندان نے نیب ریفرنسز کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے وکلا کا تقرر بھی کردیا ہے، خواجہ حارث نواز شریف کی جبکہ امجد پرویز ان کے بچوں کی وکالت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے نیب ریفرنسز کے حوالے سے مشاورت کی ہے، مشاورت میں پرویز رشید ، چوہدری نثار، سیف الرحمان، آصف کرمانی شریک ہوئے ۔مشاورت کے بعدسابق وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت میں نواز شریف کی وکالت کریں گے جبکہ احتساب عدالت میں نواز شریف کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کریں گے۔حتساب عدا لت میں جے آئی ٹی کی دستاویزات کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا اور نوازشریف کے بچوں کے وکیل احتساب عدالت سے جواب کے لئے مزیدمہلت طلب کریں گے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: