Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / رائیونڈ میں لیگی کارکنوں کی محنت کش کے مکان پر قبضہ کی کوشش، فائرنگ سے دوافرادزخمی

رائیونڈ میں لیگی کارکنوں کی محنت کش کے مکان پر قبضہ کی کوشش، فائرنگ سے دوافرادزخمی

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بااثر افراد کو محنت کش کے مکان کا ناجائز قبضہ دلوانے کو ناکام کوشش، پولیس سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مکان میں داخل ہوگئی،مسلح افراد  کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت ہمسایہ زخمی ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ یوسی بابلیانہ سلامت پورہ کے محنت کش ہارون خاں نے 8سال قبل لیگی کارکن رمضان عرف سلو سے 9مرلے کا مکان 13لاکھ روپے مالیت میں سٹامپ پیپر پر خریدا اور اس پر مزید سرمایہ لگاکر اس کو خوبصورت بناڈالا،مکان کی مالیت اچانک بڑھنے پر مکان بیچنے والے رمضان عرف سلوخاں کی نیت بدل گئی اوراس نے پولیس رائے ونڈسٹی کی ملی بھگت سے جھوٹی درخواست دیکر مکان پر قبضہ کرنے کیلئے غنڈوں کے ساتھ ہلہ بول دیا اور فائرنگ کرکے شدید خوف وہراس پھیلایا،اہل دیہہ کی مداخلت پر قبضہ کی کوشش فی الحال ناکام بنا دی گئی ہے.

اس سلسلے میں پولیس اور قبضہ کی کوشش کرنے والوں کا موقف ہے کہ ہارون خاں کے پاس ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں،متاثرہ نوجوان ہارون نے کہا کہ رمضان سلو نے اس کے سسرالیوں سے ملی بھگت کرکے پولیس اور چیئرمین افضل خاں کے ذریعے مکان ہتھیانے کی کوشش کی ہے، چیئرمین افضل خاں نے کہا کہ وہ حقائق جان کر حقدار کو اس کا حق دلوائیں گے،قبضہ گروپ کا ساتھ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: