Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / داعش نے روسی فوج کا اعلیٰ جنرل مارڈالا، وہ بھی کس طریقے سے؟ پہلی مرتبہ ایسی خبر آگئی کہ کھلبلی مچ گئی

داعش نے روسی فوج کا اعلیٰ جنرل مارڈالا، وہ بھی کس طریقے سے؟ پہلی مرتبہ ایسی خبر آگئی کہ کھلبلی مچ گئی

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں داعش کے خلاف لڑنے والی روسی فوج کو شدت پسند تنظیم نے ایک ایسا زور دار دھچکا لگا دیا ہے کہ وہ تلملا کر رہ گئی ہے اور اب ممکنہ طور پر شام میں گھمسان کا رن پڑ سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے گزشتہ روز روسی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ واقعہ شام کے شہر ’دیرایززور‘ (Dier ez-Zor)میں پیش آیا جہاں شدت پسند تنظیم اور شام کی حکومتی افواج کے درمیان شہر پر قبضے کی لڑائی جاری ہے اور روسی فوج اس لڑائی میں حکومتی افواج کی معاونت کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شہر داعش کے قبضے میں ہے جسے چھڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ روسی لیفٹیننٹ جنرل ویلرے اساپوف اس شہر میں فوج کی کمان کر رہے تھے کہ داعش نے ان پوزیشنوں پر مارٹرگولے پھینکنا شروع کر دیئے۔ اساپوف مارٹرگولہ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی چل بسے۔روسی وزارت دفاع نے جنرل اساپوف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ داعش کی اس گولہ باری میں جنرل اساپوف کے ساتھ دیگر متعدد افراد بھی ہلاک ہوئے۔

About Admin

Check Also

میانمار میں ایک ماہ کے دوران ساڑھے 6 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا انکشاف

ڈھاکا: عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانس فرنٹیئرز(ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز ) نے انکشاف کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: