Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرسعود ی ریلیف سینٹر کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ ،متاثرین کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرسعود ی ریلیف سینٹر کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ ،متاثرین کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت اور حکم پر انسانی حقوق اور قدرتی آفات میں متاثرین کے لئے کام کرنے ادارے ’’کنگ سلمان ہیومین ٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ‘‘ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا کے مظلوم مسلمان پناہ گزینوں کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کے لئے ’’پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے ،سعودی ریلیف سینٹر کے اس دورے کا اہتمام بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور پناہ گزینوں کے حوالے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’آئی ایم او ‘‘ سے ہونے والے رابطے کے بعد عمل میں آیا ۔

’’عرب خبر رساں ادارے ‘‘ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی ٹیم نے جو اس وقت کاکس بازار شہر میں موجود ہے نے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے، سعودی ادارے کا یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے کا حصہ ہے۔کنگ سلمان سینٹر اس بات کا خواہاں ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: