Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر لینڈ

جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر لینڈ

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے مکمل رابطے میں ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سوئس وزارت خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ، انہوں نے بلوچستان میں پاکستان کی حمایت میں کئے جانے والے ایک احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ساتھ سوئس وزارت خارجہ کو کہا کہ یہ ہیں اصل بلوچی جو جنیوا میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، براہ مہربانی بلوچ ریپلکن پارٹی کے خلاف سنجیدہ تادیبی کارروائی کی جائے۔ ان کے ٹوئٹ کے جواب میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جو بھی کارروائی کی جائے گی ، اس کے بارے میں آپ کو مطلع کیا جائے گا جبکہ فی الحال سوئس حکومت پاکستانی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں ۔

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: