Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس کی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے کی ۔عمران خان کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورجواب جمع کرا یا۔جواب میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا وکیل الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ چکا ہے، الیکشن کمیشن نے 9 جنوری کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی تھی،جس پر وکیل ثقلین حیدر نے غیر مشروط معاف لی تھی اور جواب واپس لے لیا تھا،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ پارٹی فنڈنگ کیس میں دستاویزات جمع نہ کرانے سے ہوا،توہین عدالت کا معاملہ ماضی کا قصہ اور بند ٹرانزیکشن ہے اورالیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو معافی قبول کر لی تھی،جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے کبھی بھی جواب واپس لینے کو چیلنج نہیں کیا،الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرائی جا چکی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں معافی مانگنے والوں کو معاف کر چکی ہے،جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر لیا ،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم جواب پر غور کرنے کے بعد 27ستمبر کو فیصلہ سنائیں گے ۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: