Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / تبت کی سڑکوں پر اچانک مہنگی ترین نسل کے ہزاروں آوارہ کتے کہاں سے آگئے؟

تبت کی سڑکوں پر اچانک مہنگی ترین نسل کے ہزاروں آوارہ کتے کہاں سے آگئے؟

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے علاقے تبت میں آوارہ کتوں کا اژدہام آ گیا ہے اور ہزاروں کتے گلیوں میں گھومتے پھر رہے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں۔ اچانک اس قدر کتوں کے سڑکوں پر آ جانے کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔

ویب سائٹ کیو زیڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق چین میں ماسٹف نسل کے کتے پالنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا تھا اور تبت میں پائے جانے والے اس نسل کے کتے بہت مہنگے فروخت ہوتے تھے، جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2009ءمیں ایک چینی خاتون نے ماسٹف کتا 40لاکھ یوآن (تقریباً 6کروڑ 39لاکھ روپے) میں خریدا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ لوگوں میں ان کتوں کو پالنے کا شوق ختم ہوتا گیا اور 2013ءسے مالکان نے انہیں لاوارث چھوڑنا شروع کر دیا۔

اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ تبت کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں یہ کتے لاوارث پھر رہے ہیں اور فاقوں سے مر رہے ہیں۔ان کتوں پر حال ہی میں ایک ڈاکومنٹری بنائی گئی ہے جس میں ان کی حالت زار دکھائی گئی ہے۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے ماﺅژوانگ نامی ایک شیلٹر بنایا گیا ہے جہاں انہیں کھانا وغیرہ دیا جاتا ہے لیکن کتوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ یہ شیلٹر ان کے لیے ناکافی ہے۔ مقامی حکومت اور ٹیمپلز اب مزید شیلٹرز بنا رہے ہیں۔

ڈاکومنٹری کے مطابق تبت کے علاقے میں ایک اندازے کے مطابق 50ہزار سے زائد آوارہ کتے ہیں، جنہیں ان کے مالکان نے تج دیا ہے اور اب وہ سڑکوں پر پھرتے ہیں۔ڈاکومنٹری میں ین ہینگ نامی ایک شہری کا کہنا تھا کہ ”ایک وقت تھا کہ ماسٹف کتوں کی خریدوفروخت کا کاروبار انتہائی منافع بخش ہوتا تھا لیکن آج ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں یہ کتے فروخت کرنے کے لیے پال رکھے تھے لیکن اچانک لوگوں میں اس کا شوق ختم ہو جانے پرمالکان نے انہیں سڑکوں پر چھوڑ دیا ہے۔“

About Admin

Check Also

فن لینڈ میں شہاب ثاقب نے رات میں دن کا سماں پیدا کر دیا

لیپ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فن لینڈ میں خلا سے گرنے والے شہاب ثاقب نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: