Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا کسی طور شمالی کوریا پر حملہ نہیں کرے گا : روسی وزیر خارجہ

امریکا کسی طور شمالی کوریا پر حملہ نہیں کرے گا : روسی وزیر خارجہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکا کسی طور پیانگ یانگ کے خلاف جارحانہ کارروائی نہیں کرے گا کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری بم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو کے دوران سرگئی لاوروف کا کہناتھا کہ میں شمالی کوریا کا دفاع کرنے کے درپے نہیں ہوں محض یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تقریباً سب ہی اس تجزیے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کی دھمکیوں کو ختم کرنے کے ذرائع “محض ہمدردی، تجویز اور قائل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے پیانگ یانگ کے قریب آنے کا سہارا نہیں لیا تو ہم ایک سنگین آفت کے دہانے پر ضرور پہنچ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سرگئی لاؤروف نے مطالبہ کیا تھا کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور سکول کے میدان جیسا ماحول نہ بنایا جائے جہاں بچے اس طرح لڑ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

About Admin

Check Also

japan Heat wave

جاپان میں شدید گرمی سے 30 افراد ہلاک

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں تپتے سورج اور حبس کے باعث کم از کم 30 افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: