Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ’ہم ڈاکٹرز، انجینئرز پیدا کرتے ہیں لیکن پاکستان دہشتگرد پیدا کر رہا ہے‘سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں یہ بات کہی تو آگے سے ایک پاکستانی نے ایسا جواب دے دیا کہ پورا بھارت شرم کے مارے منہ چھپانے لگا

’ہم ڈاکٹرز، انجینئرز پیدا کرتے ہیں لیکن پاکستان دہشتگرد پیدا کر رہا ہے‘سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں یہ بات کہی تو آگے سے ایک پاکستانی نے ایسا جواب دے دیا کہ پورا بھارت شرم کے مارے منہ چھپانے لگا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنا کچھراس نہیں آیا ، اپنی حکومت کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے تو ایک پاکستان نے ایسے اعداد و شمار پیش کردیے کہ پورا بھارت ہی شرم سے منہ چھپانے پر مجبور ہوگیا۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنی حکومت کے کارنامے بڑھا چڑھا کر پیش کیے لیکن اس دوران وہ کشمیر کا ذکر گول کر گئیں ۔ اسی طرح انہوں نے اپنی تقریر میں بھارت میں رہنے والی اقلتیوں کے حقوق کا بھی کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ اپنے خطاب کے آخر میں سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا اور کہا کہ ان کا ملک سکالرز، ڈاکٹرز اور انجینئرز پیدا کر رہا ہے جبکہ پاکستان دہشتگرد اور جہادی پیدا کر رہا ہے۔

اپنے پرکھوں کی تعلیمات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سشما سوراج نے حقائق جھٹلانے اور انہیں توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن حفیظ امجد نامی ایک پاکستانی نے انہیں فوری طور پر آئینہ دکھا دیا۔ حفیظ امجد نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انگلینڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے ، اسی طرح پاکستان امریکہ کو ڈاکٹرز کی کھیپ فراہم کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ حفیظ امجد نے کچھ اعداد و شمار بھی پیش کیے اور کہا کہ اس وقت پاکستان کے ہر 10 ہزار میں سے 8 لوگ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں جبکہ بھارت میں یہی تعداد صرف 6 ہے اس لیے پاکستان اب بھی بھارت سے بہت آگے ہے۔

About Admin

Check Also

Writing Good morning

اسرا ئیلی پو لیس نے گڈ مارننگ‘لکھنے پر فلسطینی شہر ی کو گرفتا ر کر لیا

مقبو ضہ بیت المقدس (فارن ڈیسک)اسرائیل پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: