Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ہمارالیڈر صرف نوازشریف،ان کے بعد شہبازشریف ،دلوں پر لگی مہریں مٹانا مشکل ہے: ایاز صادق

ہمارالیڈر صرف نوازشریف،ان کے بعد شہبازشریف ،دلوں پر لگی مہریں مٹانا مشکل ہے: ایاز صادق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، مائنس ون اور مائنس ٹو کی خبریں توازن برقرار رکھنے کے لئے کی جاتی ہیں۔ نواز شریف ہمارے قائد اور رہبر ہیں ان کے بعد شہباز شریف ہیں، میں جب بھی بات کرتا ہوں تو میرے منہ سے وزیر اعظم نوازشریف نکلتا ہے، سابق وزیر اعظم عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور جومہریں دلوں پرلگ جائیں انہیں مٹانامشکل ہوتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں،6ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب میں جنرل باجوہ سے بات ہوئی کہ ہرسیاستدان کوملکردہشتگردی کیخلاف لڑنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نعرے نوجوانوں کے دل کی آواز ہے، یہ دلوں کے معاملے ہیں جو دلوں سے جڑے ہوئے ہیںدل توڑنا بہت مشکل ہے۔ نوازشریف بیگم کلثوم نوازکے علاج کے بعدوطن واپس آئیں گے،میاں صاحب واپس آرہے ہیں،بہت سے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیریں گے۔چوہدری نثار سے پارٹی کے کوئی اختلاف نہیں ہیں ، سینئر رہنما ہیں وہ اختلاف بھی کرینگے اور تائید بھی کریں گے، نثارنے خود مجھ سے کہا کہ میری پارٹی مسلم لیگ ن اور قائد نواز شریف ہیں,جب عدالت کافیصلہ آیاچودھری نثارنوازشریف کے ساتھ موجودتھے,سابق وزیر اعظم کے خلاف عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکیالیکن میں فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کارگردگی بہت اچھی ہے اور وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترقی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشرف کو اگر محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں ان کے شوہر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ملوث ہونے کا یقین تھا تو انہوں نے پہلے کیوں انکشاف نہیں کیا؟۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: