Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ”کیا کہیں گے سری لنکا کیخلاف سیریز کے بارے میں۔۔۔“ دبئی پہنچنے پر صحافی نے سرفراز احمد سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود سب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی، تفصیلات جان کر آپ بھی کہیں گے ”واہ کپتان واہ“

”کیا کہیں گے سری لنکا کیخلاف سیریز کے بارے میں۔۔۔“ دبئی پہنچنے پر صحافی نے سرفراز احمد سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود سب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی، تفصیلات جان کر آپ بھی کہیں گے ”واہ کپتان واہ“

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے دبئی پہنچی تو وہاں موجود مداحوں نے ان کیساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا کہیں گے اس سیریز کے بارے میں؟ تو سرفراز احمد نے اپنے ”اچھوتے“ انداز میں ایسا جواب دیا کہ صحافی بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے اور یقینا آپ بھی سن کر ضرور مسکرا دیں گے کہ کپتان کا انداز ہی کچھ ایسا تھا۔
سرفراز احمد نے اپنے منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ” جو کہیں گے، ایک ہی بار کہیں گے۔“ یعنی ان کا اشارہ سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کی جانب تھا کہ جو کچھ بھی کہنا ہو گا وہیں کہیں گے۔

سرفراز احمد کے اس جواب پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ہردلعزیز کپتان کے اس انداز پر فدا ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”شاہد سیلفی“ نامی ایک صارف نے اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

About Admin

Check Also

darrel

پاکستان مخالف سابق امپائر ڈیرل ہیئر چور نکلے

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: