Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد سمیت بڑے کھلاڑیوں کو ”جھٹکا“ دینے کافیصلہ کر لیا، کپتان سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن کیساتھ بھی ایسا سلوک کرنے کی ٹھان لی کہ سب حیران رہ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد سمیت بڑے کھلاڑیوں کو ”جھٹکا“ دینے کافیصلہ کر لیا، کپتان سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن کیساتھ بھی ایسا سلوک کرنے کی ٹھان لی کہ سب حیران رہ گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی جانب سے منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہر ٹیم اس معاملے پر غور کر رہی ہے کہ کس کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں برقراررکھنا ہے اور کس کھلاڑی کو ڈرافٹ میں جانے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احمد شہزاد اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ تمام کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کیوین پیٹرسن کو ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا اور دیگر کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے بولی کے تحت کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی

بلاوایو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: