Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / کرکٹر شین وارن فحش اداکارہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرتے پکڑے گئے، اداکارہ نے تصاویر جاری کردیں

کرکٹر شین وارن فحش اداکارہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرتے پکڑے گئے، اداکارہ نے تصاویر جاری کردیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر شین وارن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لندن کے مہنگے نائٹ کلب میں ایک فحش اداکارہ کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔ولیری فوکس نامی فحش اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر مبینہ طور پر شین وارن کے تشدد کی وجہ سے پڑنے والے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کرکٹر شین وارن اور فحش اداکارہ ولیری فوکس میں لڑائی کا واقعہ رواں ہفتے لندن کے پوش علاقے مے فیئر کے ایک مہنگے نائٹ کلب لولو میں پیش آیا۔واقعے کے بعد 30 سالہ فحش اداکارہ نے شین وارن کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی اور ٹوئٹر پر اپنے چہرے کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔ فحش اداکارہ نے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’ وحشی درندے ! تمہیں ایک خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر بڑا فخر ہو رہا ہوگا؟ ‘۔

عین شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب انہوں نے نائٹ کلب میں شین وارن اور ولیری فوکس کو بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد فحش اداکارہ اپنا منہ پکڑ کر فرش پر گر گئیں ۔پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ نائٹ کلب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
ولیری فوکس نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ میں جھوٹ نہیں بول رہی، تم مشہور ہو تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ خواتین پر تشدد کرکے بچ نکلوگے‘۔ ولیری فوکس نے ایک اور ٹویٹ میں درج کرائی گئی شکایت کی تصویر بھی شیئر کی جس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے لندن کے ویسٹ منسٹر پولیس سٹیشن میں ہراسگی کی درخواست جمع کرائی ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے افسران ویسٹ منسٹر کی ہرٹ فورڈ سٹریٹ میں واقع نائٹ کلب میں پیش آنے والے جھگڑے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

About Admin

Check Also

afghanistan

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے دی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: