Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کرپٹ حکومت ملک کو نقصان اور ایک خاندان کو فائدہ پہنچا رہی ، ہم عالمی سطح پر ملکی وقار بحال کریں گے:عمران خان

کرپٹ حکومت ملک کو نقصان اور ایک خاندان کو فائدہ پہنچا رہی ، ہم عالمی سطح پر ملکی وقار بحال کریں گے:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کے حوالے سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکومت ملک کو نقصان اور ایک خاندان کو فائدہ پہنچا رہی ہے جبکہ ہم پاکستان کا عالمی وقار بحال کریں گے۔بابر اعوان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ادارے مضطوط کئے اور آئین کی رکھوالی کی اور ہم کرپٹ مافیا کو قانون کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کے حوالے سے عمران خان کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور عمران خان کی جانب سے بابراعوان کو 25 ستمبر کو شوکاز کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

About Admin

Check Also

alqaeda

القاعدہ نے بھارت کی مقامی زبانوں میں لٹریچر شائع کرنا شروع کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ نے بھارت میں ہندی،تامل اور بنگالی زبان میں لٹریچر کی اشاعت شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: