Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ‘پدماوتی’ کی ریلیز سے قبل فلم کیخلاف مظاہرے، پوسٹرز جلا دیے گئے

‘پدماوتی’ کی ریلیز سے قبل فلم کیخلاف مظاہرے، پوسٹرز جلا دیے گئے

لاہور:مانیٹرنگ ڈیسک:..بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کا پوسٹرز جے پور کمیونٹی نے جلا دئے۔

حال ہی میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی کا پوسٹر جاری ہوا ہے جس میں دپیکا کا شاندار روپ تمام مداحوں نے بے حد پسند کیا جبکہ گزشتہ روز بھارت کی جے پور کمیونیٹی نے اسے جلا کر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

ے پور کمیونٹی کی ایک تنظیم ‘شری راجپوت کرنی سینا’ کے تمام لوگ ہفتہ کے دن راج مندر سینما ہال کے سامنے جمع ہوئے اور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے فلم کے پوسٹرز جلائے اور خوب نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کمیونٹی کے ڈسٹرکٹ صدر نارائن سنگھ دیورالا کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے جے پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمیں اور تاریخ دانوں کو فلم ریلیز کرنے سے پہلے دکھائیں گے تاہم اب تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

نارائن سنگھ کے مطابق متعدد میڈیا خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ فلم میں تاریخی حقیقت میں تبدیلی کی گئی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم پدماوتی ریلیز کرنے سے پہلے تاریخ دانوں، مختلف تنظیموں اور بنیادی کمیونیٹی شری راجپوت کرنی سینا کو دکھائی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو فلم کی نمائش روک دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تنظیموں اور تاریخ دانوں کو فلم کی کہانی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا تب ہی فلم اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔

دوسری جانب فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اس پورے واقع پر اب تک خاموش ہیں۔

خیال رہے کہ فلم پدماوتی رواں سال یکم دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جس کے مرکزی کرداروں میں دپیکا سمیت شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

miss world

بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: