Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / پاکستانی نژاد کامیڈین امریکی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

پاکستانی نژاد کامیڈین امریکی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار کمیل نانجیانی پہلی بارامریکا کے معروف ٹی وی چینل نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کے شہرہ آفاق شو کی میزبانی کریں گے۔

کمیل نانجیانی پہلی بار گزشتہ تین دہائیوں سے چلنے والے این بی سی کے کامیڈی شو ’سیٹرڈے نائٹ لائیو‘ کی میزبانی کریں گے۔

کمیل نانجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔

انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسافی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔

کمیل نانجیانی نے رواں برس امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔

’دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل نانجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: