Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نکاح کرکے مال بنانے والی حسینہ قانون کی گرفت میں آگئی

نکاح کرکے مال بنانے والی حسینہ قانون کی گرفت میں آگئی

(سرگودھا(بیورورپورٹ

شادی رچاؤ، مال بٹورو اور رفو چکر ہو جاؤ، یہ کہانی ہے سرگودھا کی 18 سالہ لڑکی کی جو 4 ماہ کے دوران سات لڑکوں کو بےوقوف بنا کر 7 شادیاں رچا چکی ہے۔

سات گھروں سے اپنی تجوری بھرنے والی حسینہ کو پولیس نے گرفتار کر کے  جیل بھیج دیا اور 420 حسینہ کے حسن میں مبتلا ہوکر شادیاں کرنے والے افراد نے اب انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

18 سالہ دو شیزہ ثناء نے چار ماہ کے دوران 7 شادیاں کیں اور ساتوں گھروں کا صفایا کیا اور چلتی بنی۔

ثنا کے اس طریقہ واردات میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بننے والے افراد بھی جعلی نکلے، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کیے۔

اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2 سے 3 لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہوجا تے ہیں۔

عدالت کے حکم پر تھانا اربن ایریا پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے منہ بولے بھائی، باپ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: