Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ احتساب نہیں: مریم نواز

نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ احتساب نہیں: مریم نواز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی قیمت چکانا جرات اور بہادری کا کام ہے جس کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ احتساب نہیں کچھ اور ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملہ صرف نوازشریف کانہیں رہایہ20 کروڑافرادکی جنگ ہے اور نواز شریف کروڑوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی بھاری قیمت چکانا بہادری اور جرات کا کام ہے ، خوشی کے ساتھ قیمت ادا کرنے کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی ۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: