Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / معروف بھارتی فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘ کا پرڈیوسر اور مشہور فلم میکر کریم مورانی عصمت دری کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

معروف بھارتی فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘ کا پرڈیوسر اور مشہور فلم میکر کریم مورانی عصمت دری کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلمی دنیا بھی بس نام سے ہی ’’روشنیوں کی دنیا ‘‘ کہلاتی ہے لیکن اس کی اصل حقیقت انتہائی بھیانک ہے ،بالی ووڈٖ فلموں میں عصمت دری کے سین عکسبند کرانے والے اکثر پرڈیوسر حقیقی زندگی میں ’’ جنسی بھیڑیا ‘‘ ثابت ہوئے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی فلموں کی ہیروئن بننے کا خواب سجا کر آنے والی دہلی کی 25سالہ لڑکی کے ساتھ مسلسل دو سال تک ریپ کرنے والے ’’چنائی ایکسپریس ‘‘اور’’ راجہ ہندوستانی ‘‘ جیسی بڑی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے معروف فلم میکر کریم مورانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مستر د کر دی جس کے بعد پولیس نے مورانی کو حراست میں لے لیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بالی ووڈٖ کی ہٹ فلموں ’’چنائی ایکسپریس ،دامنی اور راجہ ہندوستانی جیسی بڑی بھارتی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے فلم میکر کریم مورانی جس کے خلاف بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لئے دہلی سے آنے والی 25سالہ لڑکی کے ساتھ دو سال مسلسل ریپ کرنے کا مقدمہ درج ہے ، بھارتی سپریم کورٹ نے حیدر آباد ہائی کورٹ سے اس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتار اور تحقیقات مکمل کر کے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ،سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کریم مورانی نے پولیس کو خود گرفتاری پیش کر دی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے ۔کریم مورانی پر الزام ہے کہ اس نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند دہلی کی رہائشی 25سالہ لڑکی کے ساتھ جولائی 2015ء سے جنوری دو ہزار سولہ تک درجنوں بار بلیک میل کر کے نہ صرف ریپ کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی برہنہ تصویریں بھی کھنچیں تھیں ۔ متاثرہ لڑکی نے بھارتی فلم پرڈیوسر کے خلاف 6ماہ قبل مقدمہ درج کروایا تھا تاہم وہ مسلسل ضمانت قبل اَز گرفتاری کروا کے کیس دبا رہا اور متاثرہ لڑکی کو کیس واپس لینے کے لئے دھمکا رہا تھا۔واضح رہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت بھارت میں عصمت دری مقدمات کا ’’سیلاب ‘‘ آیا ہوا ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی معروف شخصیت ریپ کیس میں گرفتار ہو رہی ہے ،چند روز قبل ہی معروف اداکار بھوج پوری فلموں کے معروف اداکار منوج پانڈے بھی ایک 27سالہ گلوکارہ سے ریپ کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں ۔

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: