Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مصری حکومت نے مہدی عاکف کی نمازہ جنازہ روک کر ظلم و جبر کی تاریخ رقم کر دی: سراج الحق

مصری حکومت نے مہدی عاکف کی نمازہ جنازہ روک کر ظلم و جبر کی تاریخ رقم کر دی: سراج الحق

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام 89سالہ مہدی عاکف کے جیل میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ ڈکٹیٹر سیسی نے شہید کی نماز جنازہ کی اجازت نہ دے کر ظلم وجبرکی نئی تاریخ رقم کردی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نماز جنازہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے لیکن ہر ظالم وبزدل حکمران کی طرح مصری حکومت اللہ کے ایک ولی اور بزرگ رہنما کی میت سے بھی خوفزدہ ہے، رات کی تاریکی میں شہید کی بیوہ اور بیٹی کو تدفین کی اجازت دی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پوری مسلم دنیا اس وقت ایک دوراہے پر کھڑی ہے۔ عالم اسلام کے خلاف ایک سے ایک سنگین سازش کی جارہی ہے۔ مسلم ممالک کو توڑ نے کے منصوبے سب کے سامنے ہیں لیکن کئی ظالم حکمران ان حالات میں بھی اپنے ہی بے گناہ شہریوں کو کچلنے اور بے گناہوں کا خون بہانے میں لگے ہوئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں ، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔دریں اثنا ء جامع مسجد منصورہ میں شہید قائد کی غائبانہ نماز جنازہ شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدا لمالک کی امامت میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: