Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: آرمی چیف

مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے تحفظ کی قسم اٹھا رکھی ہے، مادر وطن کے تحفظ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مادر وطن کے شہدا کو سلام پیش کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ ہم مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: