Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج بھی ہوگی،نواز شریف اور شہباز شریف ون آن ون ملاقات کریں گے

لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج بھی ہوگی،نواز شریف اور شہباز شریف ون آن ون ملاقات کریں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج بھی ہوگی جس میں نواز شریف اورشہبازشریف ون آن ون ملاقات کریں گے،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیراعظم کو پاکستان کے سیاسی حالات کے بارے میں آگاہ کریں گے،ملاقات میں شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف کے پاکستان آنے کے بارے میں معاملہ زیر بحث آسکتا ہے۔اورشہبازشریف کے پارٹی سربراہ بننے کے بارے میں نوازشریف سے بات کرنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے حدیبیہ ریفرنس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو طلب کر رکھا ہے اور ان کے طلبی کے نوٹس لندن کے ایڈریس پر بھیجوائے جا چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: