Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / لندن میں ’تیزاب سے حملے‘ میں پانچ افراد زخمی

لندن میں ’تیزاب سے حملے‘ میں پانچ افراد زخمی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے سٹریڈ فورڈ میں ‘تیزاب سے حملے‘ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کو مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی رات آٹھ بجے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر طلب کیا گیا۔

ولیس نے ایک شخص کو اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق مردوں کے ایک گروپ نے ‘نقصان دہ مواد’ لوگوں پر سپرے کیا۔

ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔

لندن ایمبولینس سروس کے پال گیبسن کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جن میں سے تین کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد مختلف جگہوں پر تھے جہاں انھیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

برگر کنگ میں کام کرنے والے ایک عینی شاہد حسین نے بتایا کہ’ایک متاثرہ شخص بھاگتا ہوا ریستوران میں داخل ہوا اور پانی سے اپنے چہرے سے تیزاب صاف کرنے لگا، اس کی آنکھوں کے اردگرد زخموں کے نشان تھے اور وہ انھیں پانی سے دھو رہا تھا۔’

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012 سے دو گنا اضافہ ہوا ہے اور ایسے واقعات زیادہ تر لندن ہی میں ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دے مواد کی مدد سے چار سو زیادہ حملے کیے گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: