Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور

سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور

ہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سلمان بٹ کو دورہ زمبابوے میں پاکستان اے میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ دورہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے بورڈز کے درمیان پاکستان اے ٹیم کے دورے پر بات چیت جاری ہے۔

سلمان بٹ لاہور اور واپڈا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق پہلے ہی سلمان بٹ کو اے ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد کرکٹ میں واپسی کے باجود سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انضمام نے کہا کہ ہم سلمان بٹ کو فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں نہیں لانا چاہتے اور پہلے انہیں پاکستان اے کے دورے پر آزمانہ چاہتے ہیں۔

About Admin

Check Also

darrel

پاکستان مخالف سابق امپائر ڈیرل ہیئر چور نکلے

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: