Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سشما سوراج کے جواب میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں یہ کس لڑکی کی تصویر اٹھا رکھی ہے ؟یہ کشمیر کی نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر پاکستانی پوری دنیا میں شرم سے پانی پانی ہو گیا

سشما سوراج کے جواب میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں یہ کس لڑکی کی تصویر اٹھا رکھی ہے ؟یہ کشمیر کی نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر پاکستانی پوری دنیا میں شرم سے پانی پانی ہو گیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو کرارا جواب تو دے دیا لیکن ملیحہ لودھی نے اپنی تقریر کے دوران کشمیر میں بھارتی ظلم کی داستان سناتے ہوئے حوالے کے طور پر جو کشمیر ی لڑکی کی تصویر شیئر کی در حقیقت وہ تصویر فلسطینی لڑکی کی نکلی جس پر پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے شرمندی گی کا سامنا کرنا پڑگیا جبکہ بھارتی میڈ یا نے بھی اس تصویر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف طرح طرح کی باتیں بنانا شروع کردہیں ۔
تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کے جواب میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے ،کلبھو شن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا ،بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ،بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے بھی بات کی اور کہاکشمیر بھارتی حصہ نہیں ،وہاں پر بھارتی قبضہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیے اور فریقین تنازعہ حل نہ کر سکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کی پابند ہے ۔

اس دوران انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک لڑکی کی تصویر بھی دکھائی جس کے منہ پر زخموں کے نشان تھے ،ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ہے سب سے بڑی جمہوریت کا اصل چہرہ ۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حوالے کے طور پر ملیحہ لودھی نے جس لڑکی کی تصویر دکھائی وہ در حقیقت کشمیر نہیں بلکہ فلسطین سے تعلق رکھتی تھی ،رویا ابو جوم نامی 17سالہ اس لڑکی کا تعلق غزہ سے ہے جو کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں زخمی ہو ئی تھی ۔یہ تصویر مشہور فوٹو گرافر جرنلسٹ ہیدی لیوائن نے 2014میں غزہ جنگ کے دوران لی تھی ۔امریکی فوٹو گرافر ہید ی لیوائن کو غزہ جنگ کے دوران یہ تصاویر لینے پر انٹر نیشنل وویمنز میڈ یا فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: