Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے وہ آج رات لندن سے  پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوں گے جبکہ کل صبح  8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہ کل صبح پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر قائدین کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ نواز شریف کے لئے قومی ائر لائن میں دو سیٹیں حاصل کی گئی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم کا ذاتی ملازم ان کے  ہمراہ ہوگا۔نواز شریف اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 26 ستمبر کو احتساب عدالت میں بھی طلب کیا گیا ہے تاہم ان کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

About Admin

Check Also

کنٹرول لائن پانڈو سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

ہٹیاں بالا / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: