Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / دیر جاتے ہوئے جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ، محفوظ رہے

دیر جاتے ہوئے جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ، محفوظ رہے

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے دیر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھر گیا تاہم پائلٹ نے کمال محارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرالی، ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین اور مرادسعید سمیت دیگر رہنماءموجود تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے تصدیق کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایاکہ ”دیر میں آج زبردست جلسہ تھا جس سے خطاب کرنے کے لیے میں جارہاتھا لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس گیا اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہم محفوظ رہے ، اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے ، دیر میں موجود عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انشاءاللہ ، بہت جلد واپس آئیں گے“۔

About Admin

Check Also

احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: