Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / دادو میں قرض کے بدلے باپ نے 5سالہ بچی کا نکا ح 15سالہ لڑکے سے کر دیا

دادو میں قرض کے بدلے باپ نے 5سالہ بچی کا نکا ح 15سالہ لڑکے سے کر دیا

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد علی 15سالہ لڑکے سے جوا ہار گیا اور جوئے کی رقم 40ہزار روپے ادا نہیں کر پایا، معاملہ حل کرنے کے لئے اس نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کی شادی لڑکے سے کرنے کی حامی بھرلی۔

گزشتہ روز 15سالہ دولہے کی 5سالہ بچی کیساتھ شاد ی کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو شبیر احمد نے کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے دولہا کے گھر چھاپہ مار کر لڑکی کے باپ اور نکاح خواں امام مسجد مولوی کریم بخش کو حراست میں لے لیا، دولہا موقع سے فرار ہوگیا تھا لیکن اسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تاہم عمر کم ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا، حراست میں لی گئی بچی کو بھی اسی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لیتے ہوئے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: