Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حکومت کا ورکنگ باؤنڈری پر شہریوں کے تحفظ کیلئے 50 بنکرز بنانے کا اعلان

حکومت کا ورکنگ باؤنڈری پر شہریوں کے تحفظ کیلئے 50 بنکرز بنانے کا اعلان

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے زخمیوں کی عیادت کے لئے وفاقی وزرا زاہد حامد اورچودھری احسن اقبال نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔وفاقی وزرا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کی اس کارروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر شہریوں کے تحفظ کے لئے 50بنکرز بنائے جائیں گے، جس کے لئے وفاقی حکومت نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی شیلنگ کی صورت میں شہری فوری طور پر بنکرز میں پناہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیلنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ دگنا کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم کے بیرونی دورہ سے واپسی پر اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائیگا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: