Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / تین میل لمبی ساڑھی باندھنے پر دلہن کولینے کے دینے پڑگئے

تین میل لمبی ساڑھی باندھنے پر دلہن کولینے کے دینے پڑگئے

کینڈی: سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی جانب سے 3 میل طویل ساڑھی پہننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن یہ عمل ان کے لیے الٹا نقصان دہ ثابت ہوا اور دونوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کینڈی سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب شادی کے دن دلہن نے نہ صرف 3 میل طویل ساڑھی زیب تن کی بلکہ اسکول کے بچوں کی مدد سے اپنی ساڑھی کو اٹھوایا تاکہ بآسانی چل سکے، تاہم جوڑے کے اس عمل  پر بچوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی اتھارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الوادو گوڈا ساراتھ ایکانائکے پرائمری اسکول کے تقریباً 250 بچوں  نےجمعرات کے روز کینڈی روڈ پر کھڑے ہوکر دلہا دلہن کا پھولوں سے استقبال کیا بعد ازاں انہوں نے دلہن کی 3 میل لمبی عروسی ساڑھی کی نمائش میں مدد بھی کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں کینڈی کے چیف منسٹر سراتھ اکانیابھی مہمان خصوصی تھے اور ان کی موجودگی میں بچوں سے یہ عمل کروایا گیا۔

سری لنکا کی تعلیمی یونینز نے یہ خبر میڈیا میں شائع ہونے کے بعد سوال اٹھایا ہے  کہ اسکول کے بچوں کو اتنے گھنٹے دھوپ میں کھڑا رکھنے کی کیا وجہ تھی، جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلہا دلہن کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ساڑھی پکڑنے کے لیے کیوں استعمال کیا گیا؟

دوسری جانب اس ساڑھی کو بنانے والی ڈیزائنر کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین ساڑھی ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ کام ریکارڈ قائم کرے گا۔

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: