Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بے وفائی اور شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو گیسٹ ہاؤس میں بلا کر ایسے خوفناک انتقام کا نشانہ بنا ڈالا کہ تفصیلات جان کر ہر کوئی کانپ اٹھے گا

بے وفائی اور شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو گیسٹ ہاؤس میں بلا کر ایسے خوفناک انتقام کا نشانہ بنا ڈالا کہ تفصیلات جان کر ہر کوئی کانپ اٹھے گا

ملیالم (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے محبت میں دھوکہ دینے اور شادی سے انکار کرنے پر اپنے ’’ بے وفامحبوب‘‘ کو سبق سکھاتے ہوئے اس کے جسم کا ’’سب سے نازک اور انتہائی حساس حصہ ‘‘ ہی تیز دھار خنجر سے کاٹ ڈالا ،لڑکے کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ’’بے رحم حسینہ ‘‘ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق کیرالہ کے ضلع ملا پورم میں کے ایک مقامی نوجوان ارشد کی سیما نامی لڑکی سے گذشتہ کچھ عرصہ سے’’ پیار کہانی‘‘ اور دو طرفہ محبت پروان چڑھ رہی تھی ،لیکن کچھ دنوں سے ارشد نے سیما کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ،سیما ارشد کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر تشویش میں مبتلا ہو گئی ،جب اس نے ارشد کی حرکات اور روزانہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کی تو اسے پتا چلا کہ ارشد کا ایک دوسری لڑکی سے نہ صرف چکر چل رہا ہے بلکہ اس نے 6 ماہ قبل اس سے شادی کر لی ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے مسلسل نظر انداز کر رہا ہے ۔سیما کا ارشد سے فون پر اس بارے میں کئی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا لیکن ارشد ہر مرتبہ اسے ٹالتا رہا اور کسی دوسری لڑکی سے محبت اور شادی سے بھی انکار کرتا رہا ،جس پر سیما نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ارشد سے ملاقات کا پلان بنایااور ’’ٹی پور‘‘ کے علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں اسے ملنے کے لئے بلایا اور خود اپنے پرس میں ایک تیز دھار خنجر رکھ کر کمرے میں اس کے آنے سے پہلے ہی پہنچ گئی ۔جب ارشد وہاں پہنچا تو ان دونوں کے درمیان بات ہلکی پھلکی نوک جھونک کے بعد ارشد کے سیما سے شادی سے واضح انکار کے بعد انتہائی تلخ رخ اختیار کر گئی جس پر طیش میں آ کر سیما نے اچانک ارشد پر حملہ کرتے ہوئے اس کے ’’عضو خاص‘‘ کو خنجر کا سخت وار کرتے ہوئے کاٹ ڈالا اور وہاں سے فرار ہو رہی تھی کہ اس کے کپڑوں پر خون دیکھ کر گیسٹ ہاؤس کے مالک نے اسے روکتے ہوئے پولیس بلالی  ،جب کمرے میں دیکھا تو  ارشد  خون میں لت پت بے ہوش پڑا تھا کے جس  پر گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے اسے فوری کوزی کوڈ کے نجی ہسپتال پہنچایا جہاں زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے جبکہ مقامی پولیس نے سیما کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: