Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بھارت کے معروف اداکار پریم چوپڑا کی پوتی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار، تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

بھارت کے معروف اداکار پریم چوپڑا کی پوتی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار، تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں گزشتہ کئی سالوں سے راج کرنے والے اداکاروں اور ادکاراﺅں کے بعد اب ان کے بچے بالی ووڈ پر راج کرنے کو تیار ہیں اور کچھ تو کامیابی سے اپنے کیرئیر کا آغاز بھی کر چکے ہیں اور فلموں کی کامیابی کی ضمانت قرار دئیے جاتے ہیں۔

حالیہ سالوں میں سب نے بالی ووڈ فلموں کے ذریعے رنبیر کپور، ورون دھون، عالیہ بھٹ کو بڑا سٹار بنتے دیکھا جبکہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان، سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور، سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اور سنی دیول کے بیٹے سنی دیول سمیت کئی بچے انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
اس فہرست میں شامل ہونے والا نیا نام کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکار پریم چوپڑا کی پوتی سانچی بھالا کا ہے۔ سانچی پریم چوپڑا کی سب سے لاڈلی بیٹی پونیتا اور ٹی وی ادکار وکاس بھالا کی بیٹی ہیں جو کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کے ساتھ فلم ”پل پل دل کے پاس“ کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

یہ فلم کرن دیول کے کیرئیر کی بھی پہلی فلم ہو گی جس کی ڈائریکشن خود سنی دیول دے رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہو چکا ہے۔ سانچی بھالا انسٹاگرام پر بہت زیادہ سرگرم رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں کی تصاویر روزانہ کی بنیاد پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: