Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا خود بھارت نے ہی پھوڑ دیا، ایسی خبرآگئی کہ جان کر دوستی کی پینگیں بڑھانے والے افغان صدر کو بھی دن میں تارے نظرآجائیں گے

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا خود بھارت نے ہی پھوڑ دیا، ایسی خبرآگئی کہ جان کر دوستی کی پینگیں بڑھانے والے افغان صدر کو بھی دن میں تارے نظرآجائیں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انڈین خفیہ ایجنسی ”را“ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کوبھی شدید تحفظات ہیں۔

سیکورٹی امور کے معروف ماہر ، پالیسی ، ریسرچ سنیٹر کے پروفیسر اور کتاب ”انڈیا اب تک عظیم پاور کیوں نہیں بن سکا؟“ کے مصنف بھارت کرناد نے اپنے ایک تازہ مضمون میں تحریر کیا ہے کہ بھارت تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرکے افغان طالبان کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط کر رہا ہے۔ بھارت کے اس کردار پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لئے بھارت پر دباو¿ بڑھانا شروع کردیا ہے۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکا نے بھی اس معاملے پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کل سے دورہ بھارت کا آغاز کریں گے جس میں وہ بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے معاملے پر گفتگو کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: