Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ایان علی اپنا نام مسز علی رکھ کر چپکے چپکے کیا کام کرتی رہیں ؟ آصف زرداری کیلئے اب تک کی سب سے خوفناک خبرآگئی

ایان علی اپنا نام مسز علی رکھ کر چپکے چپکے کیا کام کرتی رہیں ؟ آصف زرداری کیلئے اب تک کی سب سے خوفناک خبرآگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہدمسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ایان علی نے اپنا نام ایان مسزعلی رکھ لیا اور اسی نام سے مختلف لوگوںکو اپنے ہاں بلایاجاتا اور ریسٹورنٹس وغیرہ پر آرڈر بھی بک کروائے جاتے رہے ، پیپلزپارٹی کے لوگ ہی ان کیلئے ٹکٹ بک کرواتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل’نیوزون‘ کے پروگرام لائیوود ڈاکٹرشاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج ایان علی اچانک میرے ذہن میں آئیں، مجھے کسی نے بتایا ہے کہ کراچی میں موجود ایک فلیٹ سے کھانے کے لیے اکثر میکلڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو کال جاتی تھی ،کھانے کا آرڈراور کال مسز علی کے نام سے جاتی تھی۔ ایک دن ایک ڈاکٹر کو بھی کال آئی کہ مسز علی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے، بچی بیمار ہے ۔

شاہد مسعود نے بتایاکہ ڈاکٹر نے پہنچنے پر دیکھا ، فلیٹ کے گیٹ کے باہر ہٹے کٹے جوان لوگ سکیورٹی پر مامور تھے اور شاہانہ قسم کا پروٹوکول تھا۔ جب ڈاکٹر نے اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ مسز علی دراصل ایان علی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر سے جو سرٹیفکیٹ بنوایا اس پر بھی مسز علی لکھا گیا تھا اور پھر بعد میں خود ہی آگے ایان لکھ دیا۔یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا، وی وی آئی پی پروٹوکول ملا ہواتھا، اس طرح سے گیم ہوتی ، جس ٹریول ایجنسی سے ٹکٹ بنتے تھے،وہاں بھی انورمجید اور یعنی پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں جہاں سے ٹکٹ نکلتے ہیں۔

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: