Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ”اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے فوجی قیادت سے رابطہ کیا لیکن۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے فوجی قیادت سے رابطہ کیا لیکن۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے لیکن انہیں کوئی گواہ نہیں بنا رہا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نے فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور یہ باقاعدہ خبر ہے کوئی افواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری قیادت اسحاق ڈار کی آفر کو قبول نہیں کر رہی کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اس سے ملٹری کی بھد اڑے گی۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار نے جو بیان حلفی دیا اس کی تمام جزئیات مصدقہ ہیں کیونکہ انہوں نے پولیس کو نہیں بلکہ عدالت کو یہ بیان دیا تھا اور آج تک انہوں نے کبھی بھی اس کی تردید نہیں کی۔
ہارون الرشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نیب ریفرنسز میں وعدہ معاف گواہ بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی بناتا نہیں ہے ، لندن میں ان کا مال ہے لیکن انہیں پاکستان واپس آنا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

سینیٹ اجلاس؛ پارلیمنٹیرینز نے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: