Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / آسٹریلوی نوجوان کا شادی کیلئے ورچوئل پروپوزل کا انتخاب

آسٹریلوی نوجوان کا شادی کیلئے ورچوئل پروپوزل کا انتخاب

جدید دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ مختلف کام لے رہے ہیں لیکن آسٹریلوی نوجوان نے ورچوئل گیم کی مدد سے اپنی دوست کو انوکھے انداز میں پرپوز کیا۔

آسٹریلوی نوجوان الیکس نے اپنی دوست کیلی کو پرپوز کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور اس کے لئے الیکس نے گیم ڈیزائنرز  اور گرافکس کی مدد لی۔

نوجوان نے ایسا فرینڈز اینڈ فیملی گیم تیار کیا جسے کھیلنے کے لئے وی آر چشمہ استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پہن کر صارف اپنے آپ کو فرضی دنیا میں پاتا ہے۔

گیم کی تھیم یہی تھی کہ چشمہ پہننے والی لڑکی آخر میں اپنے پسندیدہ مقام پر پہنچ جاتی ہے۔

الیکس اور اس کی دوست نے وی آر گلاسز پہن کر جنوبی افریقا کی سیر کی اور جب لڑکی اپنی پسندیدہ جگہ پہنچی تو الیکس نے دل کی بات کہہ دی۔

الیکس کے اظہار محبت کے انوکھے انداز نے کیلی کو خوب متاثر کیا جس پر اس نے بھی ہاں کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے الیکس کے دوست بھی وی آر چشمہ پہن کر اس کی محبت کے طریقہ اظہار میں شریک ہیں۔

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: