Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / گندے ٹوائلٹ پیپر سے صاف بجلی کا حصول

گندے ٹوائلٹ پیپر سے صاف بجلی کا حصول

ٹوائلٹ پیپر کے تصور ہی سے عام لوگوں کو گھن آنے لگتی ہے مگر اب یورپی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جس کی مدد سے استعمال شدہ ٹوائلٹ پیپر سے صاف ستھری بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم اور یونیورسٹی آف اترخت میں کیمیادانوں کی مشترکہ ٹیم نے دو مرحلوں پر مشتمل یہ طریقہ وضع کیا ہے جس میں سب سے پہلے نکاسی کے پانی سے استعمال شدہ اور گندے ٹوائلٹ پیپرز جمع کیے جاتے ہیں جنہیں خشک کرنے کے بعد ایک خاص چیمبر میں پہنچادیا جاتا ہے۔

اس چیمبر میں 900 ڈگری سینٹی گریڈ پر خشک ٹوائلٹ پیپر کو اتنا گرم کیا جاتا ہے کہ اس میں سے باقی ماندہ نمی، راکھ اور ٹار وغیرہ جیسے اجزاء الگ ہوجاتے ہیں اور صرف گیس باقی رہ جاتی ہے جس کا بیشتر حصہ میتھین، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔

About Admin

Check Also

ہیروں سے لدی چٹان نظام شمسی کے تباہ شدہ سیارے کا حصہ تھی

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کے صحرائے نوبہ میں گرنے والے ہیروں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: