Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان کے تمام خیراتی اداروں کیلیے ایک نئی وزارت قائم کریں گے، وزیر عمران خان کو بنائیں گے، احسن اقبال

پاکستان کے تمام خیراتی اداروں کیلیے ایک نئی وزارت قائم کریں گے، وزیر عمران خان کو بنائیں گے، احسن اقبال

نارووال (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چندہ اکھٹا کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان کے تمام خیراتی اداروں کیلیے ایک نئی وزارت قائم کریں گے اور اس کا وزیر عمران خان کو بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نا رووال میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفا قی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے والے سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے اور ترقی کا قافلہ چلتا رہے گا، پورا پاکستان ترقی کرے گا اور ن لیگ کے سنگ چلے گا، ان شااللہ ہم خوابوں کو پورا کریں گے، قوم مسلم لیگ ن پر اعتبار کرتی ہے جو کہتی ہے کر کے دکھاتی ہے، بہت جلد بجلی بحران کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے، نارووال کے نوجوان کو پاکستان کے نوجوانوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے، نوجوانوں میں نشے کے خلاف جہاد کریں، جہاں نشے کی فروخت ہوتی ہے نشاندہی کریں۔ وفا قی وزیر داخلہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پتا چل چکا ہے آپ صرف کنٹینر پر چڑھ سکتے ہیں ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، اس قوم کو بدحالی دور کرکے ترقی کرنےوالوں کی ضرورت ہے، کنٹینر پر چڑھ کر رونےوالوں کی نہیں۔ بے روزگاری کا خاتمہ معیشت کی ترقی سے ہوتا ہے، اگلے دس سے 15 سال میں سی پیک قسمت بدلنے والا منصوبہ بنے گا، عمران خان کے جلسوں کی حاضری اب سکڑنے لگی ہے، چندہ اکٹھا کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں، دوسرا کام جو عمران خان کرسکتے ہیں وہ دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا ہے، عمران خان جو کام آپ کا نہیں اس میں ٹانگ نہ اڑائیں، پاکستان کے عوام سمجھ دار ہیں وہ بہروپیے اور مداری کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: