Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / پانی کے راکٹ سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

پانی کے راکٹ سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

پیرس:
فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹرسائیکل بنائی ہے ۔ اگرچہ یہ کسی یونیورسٹی طالب علم کا سائنسی پروجیکٹ دکھائی دیتا ہے لیکن معمولی غلطی سے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے جس کی تفصیلی ویڈیو نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی آٹھویں حصے میں موٹرسائیکل نے 60 فٹ کا فاصلہ طے کرلیا۔

اس سے قبل گائیسی ایک راکٹ سائیکل کا تجربہ بھی کرچکے ہیں جسے وہ صرف 4.8 سیکنڈ میں 207 میل فی گھنٹہ تک پہنچاچکے ہیں۔ گائیسی کے مطابق جس طرح سوڈے کی بوتل سے مائع تیزی سے جھاگ اڑاتا خارج ہوتا ہے بالکل اسی طرح یہ راکٹ بھی کام کرتا ہےاور اس کی ٹنکی کو بھرنا سب سے مشکل کام ہے جسے کسی مشین کی بجائے دستی طور پر بھرا گیا ہے اور اس کے لیے بارش کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

deintel

جرمنی سے97 لاکھ سال قدیم انسانی دانت دریافت

ایپلشیم(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے ماہرین آثارقدیمہ نے دریائے رائن کی چٹانوں سے انسانی دانتوں کو دریافت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: