Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / فضائی کمپنی کی انوکھی پیشکش؛ سفر ابھی، ٹکٹ کے پیسے بعد میں

فضائی کمپنی کی انوکھی پیشکش؛ سفر ابھی، ٹکٹ کے پیسے بعد میں

ابو ظبی:
گاڑیاں،اسمارٹ فونز اور الیکٹرونک مصنوعات قسطوں پر خریدنے کا زمانہ ہوا پرانا، اب فضائی سفر  کے لیے ٹکٹیں خریدیں وہ بھی بالکل آسان اقساط پر۔

جی ہاں! فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن اتحادایئرویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس میں سفر پہلے کریں اور ٹکٹ کے پیسے بعد میں ادا کریں۔ انسٹالمنٹ  ٹکٹ نامی اس اسکیم کے ذریعے متوسط طبقے  یا کم آمدنی والے افراد بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

ابتدائی طور پر یہ پیشکش صرف متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور مصر کے ان شہریوں کے لیے جو براہ راست اتحاد ایئرلائن کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ بکُ کرائیں گے۔ مذکورہ اسکیم کے ذریعے مسافر ایئرٹکٹ کی رقم تین سے پانچ سال کی مدت میں قسطوں کی صورت میں ادا کرسکیں گے۔

اتحاد ایئرلائن کے حکام نے انسٹالمنٹ آفر کو صارفین کے لیے فضائی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے بڑھتے اخراجات کو پیش نظر اس سہولت کا متعارف کرایا گیا ہےتاکہ  کم آمدنی والے یا محدود بجٹ رکھنے والی فیملیز نئی نئی جگہیں گھومنے کے شوق کو باآسانی پورا کرسکیں۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران بچے کو جنم دے دیا

نیویارک: امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان نے دورانِ پروگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: