Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت26ستمبر کو ہو گی

خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت26ستمبر کو ہو گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،پی ٹی آئی کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لارجر بنچ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے ،3 رکنی لارجر بنچ 26 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گاجس میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف جولائی 2011 سے غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں،وزیر خارجہ کا ورک پرمٹ 2019 تک کاہے، بطور وزیر وہ غیر ملکی کمپنی میں نوکری نہیں کر سکتے،خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیااس کے علاوہ  وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی اور لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جو 26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: