Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / اس سپر فوڈ کو روزانہ استعمال کرنا فائدہ مند

اس سپر فوڈ کو روزانہ استعمال کرنا فائدہ مند

ایک ٹماٹر روزانہ کھانا کتنا فائدہ مند ہے، جان کر یقین کرنا مشکل ہوگا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبزی (یا پھل) مثانے اور جلد کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے ؟ مگر اس کے فوائد یہی پر ختم نہیں ہوتے۔

درحقیقت اسے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کرکے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر متعدد اجزاءموجود ہیں، یہاں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

لائیکو پین
ٹماٹر میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچائے
روزانہ کی غذا میں ٹماٹر کو شامل کرکے ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم ہے۔ غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔

موٹاپے سے تحفظ
روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے۔

جسمانی خوبصورتی
ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکوپین جیسے اجزاءموجود ہوتے ہیں۔ لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔

جلد سے بلیک ہیڈ دور کرے
ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

کیل مہاسے دور کرے
ٹماٹر کو کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے، سی، کے اور تیزابی خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے گعدے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھونے کے بعد آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

ہاضمہ بہتر
اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

About Admin

Check Also

کیا سوشل میڈیا نوجوانوں کے درمیان خود کشی کی وجہ بن رہا ہے؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سنجیدہ حلقے نوعمر (ٹین ایج) لڑکے اور لڑکیوں میں خودکشی کے بڑھتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: