Home / کھیل کود / قومی کرکٹر کا پریکٹس میچ بارش سے متاثر

قومی کرکٹر کا پریکٹس میچ بارش سے متاثر

لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے تاہم ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
پلیئرز کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے درمیان کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ پی سی بی وائٹس نے چائے کے وقفے تک 27 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 82 رنز بنائے، شان مسعود 41 اور سمیع اسلم 40 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث وقفے کے بعد کھیل شروع نہیں ہو سکا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں قومی کھلاڑیوں کی چھکے چوکوں کی برسات

About Admin

Check Also

ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز جیت لی

لاہور: ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز 1-0 سے جیت لی، سیریز کا دوسرا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: