Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرلیا، ویسٹ انڈیز باہر

سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرلیا، ویسٹ انڈیز باہر

لاہور: سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم بن گئی جب کہ ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے، 30ستمبر ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ ہے، اس تاریخ تک ٹاپ 8 پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی حقدار ہوں گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے جب کہ سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر موجود ہے، 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 4-0 یا 5-0 سے فتح درکار تھی تاہم پہلے میچ میں شکست کے بعد ان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں 42 اوورز میں 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 30.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ جونی بیئراسٹو نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

About Admin

Check Also

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: