Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبرایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزررہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق دهماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تهی اوردهماکے سے کسٹم عملے کی گاڑی کو جزوی نقصان ہوا جب کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ، ہسپتال منتقل نہ کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: